اردو

urdu

ETV Bharat / state

Class X Students Promoted in Kashmir: دسویں جماعت کے طلبہ کو عارضی طور اگلی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ - طلبہ کو عارضی طور اگلی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کشمیر میں امتحانی نتائج آنے تک دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا۔ Students Promoted Temporarily to next classes

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 7, 2023, 12:37 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو عارضی طور اگلی کلاسز میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلباء کو تعلیمی نقصان سے بچایا جا سکے۔ بدھ کو دسویں جماعت کے امتحان کے اختتام پذیر ہونے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ کشمیر صوبے میں 63 ہزار سے زائد طلبہ نے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی اور کشمیر میں یہ پہلی مرتبہ بورڈ امتحانات مارچ میں منعقد کئے گئے۔

اس حوالے پرنسپل سیکریٹری تعلیم آلوک کمار نے کہا کہ امتحانی نتائج آنے تک طلباء کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے گا۔ یونیفارم اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق جن طلبہ نے دسویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی ہے انہیں بورڈ امتحان کے اختتام کے بعد بالترتیب گیارہویں اور بارہویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جو طلباء امتحان میں ناکام ہوں گے انہیں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں اس وقت تک پڑھائی جاری رکھنے تک اجازت ہوگی جب تک سالانہ پرائیوٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں ہوتا۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بائی اینول امتحان کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں کا عارضی داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:JK Board Exams Tentative Dates Announced: بورڈ امتحانات کی عارضی تاریخوں کا اعلان

واضح رہے کہ امسال کشمیر صوبے میں دسویں جماعت کے طلباء کے لیے 630 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ وادی کے مختلف علاقوں (سافٹ زون) میں تقریبا 63543 نے امتحان میں حصہ لیا۔ ایسے میں انتظامیہ اب ہارڈ زون کے لیے امتحان منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ہارڈ زون علاقے وہ ہیں جو برف کے سبب قابل رسائی نہیں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس اگست میں حکومت نے قومی تعلیمی پولیسی یعنی این ای پی کے مطابق تعلیمی سیشن کو مارچ میں منتقل کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details