جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کی سپہر بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا جسں میں مجموعی طور 65فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیاہے لڑکوں کی پاس فیصد61 ہے جبکہ لڑکیوں کی پاس فیصد 68 ہے۔ ایسے میں اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے لڑکوں پر بازی ماری ہے۔ وہیں اس مرتبہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان میں ایک خواجہ سرا امیدوار نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ڈیسٹنگشن اپنے نام کی ہے۔
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد شمار کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر12,763,6 امیداوار شامل ہوئے تھے جن میں82,44 امیداوار کامیاب قرار دئیے گئے۔ جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر پھلیتے ہی رہی ۔جس کے نتیجے میں وادی کے اطراف واکناف میں امیداوار اپنے اپنے نتائج دیکھنے کی خاطر بوڑ کی ویب سائٹ پر اپنی نظریں لگے بھیٹے تھے۔ ایسے اب نتائج ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: HCJKL جموں و کشمیر اور لداخ ہائیکورٹ نے لشکر طیبہ کے مبینہ ارکان کو بری کرنے سے فیصلہ کو برقرار رکھا
Class 12 Results Declared بارہویں جماعت کے نتایج کا اعلان ،65 فیصد امیدوار کامیاب - بارہویں جماعت کے نتایج کا اعلان
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کی سپہر بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا جسں میں مجموعی طور 65فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیاہے لڑکوں کی پاس فیصد61 ہے جبکہ لڑکیوں کی پاس فیصد 68 ہے۔
Etv Bharat
واضح رہے بارہویں جماعت کے بعد آنے والے چند دنوں میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج بھی سامنے لارہا ہے۔