اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں ایک شخص غرقآب

سندر کول نہر کے کنارے پر ایک شخص، جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے، اپنے جوتے صاف کر رہا تھا کہ وہ پھسل کر غرقآب ہوگیا۔

By

Published : Jul 23, 2021, 12:37 PM IST

سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں ایک شہری غرقآب
سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں ایک شہری غرقآب

سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں جمعہ کو ایک شخص پھسل کر ایک نہر میں غرقآب ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ کنہ کدل میں سندر کول نہر کے کنارے پر ایک شہری، جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے، اپنے جوتے صاف کر رہا تھا کہ وہ پھسل کر غرقآب ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے پانی میں کود کر اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہری کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں غیر قانونی جاسوسی ناممکن': مرکزی آئی ٹی وزیر

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details