سرینگر:جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’سرینگر ہوائی Srinagar Airport اڈے کے ڈراپ گیٹ پر اسکریننگ کے دوران سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار کے سامان سے دو گولیاں اور انساس رائفل کا ایک خالی کارتوس برآمد ہوا Insas Rifle Bullets Recovered from CISF Personnel۔ اہلکار کو فوری طور پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار کی شناخت سی آئی ایس ایف یونٹ پی جی سی ایل واگورہ، پہرو کے سی ٹی ڈرائیور ندا کے طور پر کی گئی ہے۔