اردو

urdu

ETV Bharat / state

Altaf Thakur on Pandit Employees Transfer: 'ٹرانسفر لسٹ کا سوشل میڈیا پر گردش کرنا سکیورٹی کی خلاف ورزی' - altaf thakur on pandit

جموں و کشمیر بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کے ٹرانسفر کی تازہ لسٹ کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے سے کافی حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے اور اس سے عسکریت پسندوں کو اچھی طرح معلوم ہوگا کہ کون پنڈت ملازم کہاں تعینات ہے۔ Altaf Thakur on Pandit Employees Transfer

circulation-of-transfer-list-of-pandit-employees-on-social-media-is-a-violation-of-security-says-bjp-spokesperson
پنڈت ملازمین کے ٹرانسفر لسٹ کا سوشل میڈیا پر گردش کرنا سیکورٹی کی خلاف ورزی

By

Published : Jun 4, 2022, 3:17 PM IST

سرینگر:کشمیری پنڈت ملازمین کے ٹرانسفر کی تازہ لسٹ کے سوشل میڈیا پر مشتہر ہونے کو سکیورٹی کی خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اب عسکریت پسندوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ کون کشمیری پنڈت ملازم کہاں تعینات ہے۔Altaf Thakur on Pandit Employees Transfer

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کے تازہ ٹرانسفر کی لسٹ کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے سے کافی حیرات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے اور اس سے عسکریت پسندوں کو اچھی طرح معلوم ہوگا کہ کون پنڈت ملازم کہاں تعینات ہے۔ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو اس کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے اور قصوروارون کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف بعض افسران اس محنت کو ضائع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسروں سے تاکید کی کہ وہ ایسے وقت میں جب وادی میں ٹارگیٹ کلنگ ہو رہی ہیں، اس قسم کے کام کرنے سے گریز کریں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details