سرینگر:چین جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ہونے والے G-20 اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ چین نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کے سری نگر میں مجوزہ G20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین 'متنازعہ علاقے' میں کسی بھی قسم کے اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم ایسے پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے۔
بھارت 22 سے 24 مئی تک سری نگر میں تیسرے G20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میزبانی کرے گا۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ سری نگر میں G20 اجلاس جموں و کشمیر کے لیے اپنی حقیقی صلاحیت دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ہونے والی اس تقریب سے ملک اور دنیا کو ایک مثبت پیغام جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "چین متنازع علاقوں میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم ایسی میٹنگز میں شرکت نہیں کریں گے۔"