سرینگر:وادی کشمیر میں خشک موسم اور ٹھٹھرتی سردی کے بیچ آج یعنی 20 اور اور 21 کی درمیانی شب سے سخت سردیوں کے چالیس دنوں پر محیط "چلہ کلان" کا آغاز ہوجائے گا۔چلہ کلان کو "شہنشہاہ زمستان" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،جو کہ 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔Harash 40 Days Winter Challai Kalan
چلہ کلان کے دوران کپکپا دینے والی ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ بھاری برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے کے باعث آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں پانی کے نل بھی منجمد ہوجاتے ہیں۔Temperature in Challai Kalan
Challai Kalan in Kashmir ٹھیٹھرتی سردی کے بیچ آج رات سے ’چلہ کلان‘ کا آغاز
چلہ کلان دراصل فارسی زبان کی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد چالیس دنوں پر محیط شدید ترین سردیوں کی مدت ہے۔ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ چلہ کلان امسال پانچویں بار خشک موسم کے بیچ شروع ہوگا اور اس سال چلہ کلان کے دوران دن کے معمول کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ گرواٹ ہونے کی توقع ہے۔Challai Kalan Begins in Kashmir
مزید پڑھیں:Chillai Kalan in Kashmir امسال چلہ کلان خشک موسم سے شروع ہوگا، محکمہ موسمیات
چلہ کلان کے دوران جھیل ڈل سمیت وادی کے دیگر آبی ذخائر جم جاتے ہیں۔ 21دسمبر سے 70دنوں پر محیط شدید سردی کے تین مراحل سے یہاں کے لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔جس میں چلہ کلان کے 40 روز، چلہ خورد کے 20 اور چلہ بچہ کے 10 دن شامل ہیں اور انہی ایام کے دوران سردی کے نئے ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں۔Winter Season In Kashmir
ادھر ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ چلہ کلان امسال پانچویں بار خشک موسم کے بیچ تخت نشین ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس سال اس چلہ کے دوران دن کے معمول کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ گرواٹ ہونے کی توقع ہے۔Dry Challai kalan Begins In Kashmir