اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehta Reviews Smart City Poject چیف سیکریٹری نے سرینگر اسمارٹ سٹی کی پیش رفت کا لیا جائزہ

ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اپنے سرینگر دورے کے دوران کئی ترقیاتی کاموں خصوصاً اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کا معائینہ کیا۔

Chief Secretary Dr Arun Kumar Mehta
Chief Secretary Dr Arun Kumar Mehta

By

Published : Apr 7, 2023, 5:21 PM IST

چیف سیکریٹری نے سرینگر اسمارٹ سٹی کی پیش رفت کا لیا جائزہ

سرینگر (جموں و کشمیر) :لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ اور محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لئے کی جا رہی تیاریوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے شہر سرینگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری، ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اَسد، کمشنر ایس ایم سی اور سی اِی او سرینگر سمارٹ سٹی اطہر عامر، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی، ایس ایس پی ٹریفک اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَپنے دورے کے دوران اِی پی سی موڈ پر روڈ ورکس، پاتھ ویز، پلازہ، ووڈن ڈیک اور لینڈ سکیپنگ سمیت نشاط باغ کے علاقے کی اَپ گریڈیشن اور رِی ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے لیک فرنٹ ڈیولپمنٹ کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا جس میں نشاط سے نسیم باغ پی ایچ سی تک، جھیل ڈل کی شمالی فور شور روڈ این ایف آر، پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ، واک وے، سائیکل ٹریک اور ویونگ ڈیکس اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔

چیف سیکرٹری نے بلیوارڈ روڈ ( آر ایچ ایس) پر ڈلگیٹ سے نشاط اور گپکار جنکشن تک فٹ پاتھ کی اَز سر نو تعمیر اور گپکار روڈ کی اَپ گریڈیشن کے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سائیکل لین، فٹ پاتھ، پارکنگ کی جگہوں کی ترقی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کنسٹرکشن ایجنسیز کے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بغیر ناکامی کے 15 اپریل تک کاموں کو مکمل کرنے کے لئے کام کو تیز کریں۔

مزید پڑھیں:Srinagar Smart City شہر کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کے بجائے تنگ کیا جارہا ہے، نیشنل کانفرنس

انہوں نے پولو ویو میں مولانا آزاد روڈ کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کے لئے کئے جا رہے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے ایس ایس سی ایل کو پولو ویو اور پولو ویو مارکیٹ کے قریب ایم اے روڈ پر پارکنگ کی مناسب جگہ مہیا کرنے کی ہدایت دی۔ اِس موقع پر اُنہوں نے ان دکانداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی جنہوں نے مارکیٹ کی فیس لفٹ پر اطمینان کا اِظہار کیا اور اُنہیں اس کے آس پاس کے صارفین کے لئے پارکنگ کی جگہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ مہتا نے اُنہیں یقین دِلایا کہ پارکنگ کا خیال رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details