جنرل نارونے نے بالائی علاقوں میں تعینات فوجی افسران سے بات چیت کی اور اس دوران انہوں نے بھارتی فوج کے حوصلے کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر فوج کے ردعمل پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر دن اور رات کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے فوج کی جانب سے حالیہ دنوں کے دوران دراندازی کی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی کامیاب کارروائیوں کی کافی سراہنا کی۔
آرمی چیف نے وادی میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - دراندازی کی کی کوششوں کو ناکام
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل ایم ایم ناروانے اس وقت وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ 17 ستمبر کو سرینگر پہنچے اور اس دوران انہوں نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: آف لائن کلازیز سے بچوں میں خوشی
سی او ایس اے نے جموں و کشمیر یو ٹی کے لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے مرکزی خطے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق امور پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں فوج کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ سی او اے ایس 18 ستمبر 2020 کو نئی دہلی واپس جانے والے ہیں۔