اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Aid Centre in High Court Srinagar چیف جسٹس نے سرینگر ہائی کورٹ کمپلیکس میں طبی امدادی مراکز کا افتتاح کیا - ڈسپنسریہائی کورٹ سرینگر

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس علی محمد ماگرے نے سرینگر ہائی کورٹ کمپلیکس میں ڈسپنسری کم میڈیکل ایڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔ کورٹ میں میڈیکل ایڈ سنٹر وکلاء کا ایک طویل عرصے سے زیر التواء مطالبہ رہا ہے۔Medical Aid Centre in High Court Srinagar

chief-justice-inaugurates-medical-aid-centre-at-high-court-complex-in-srinagar
چیف جسٹس نے سرینگر ہائی کورٹ کمپلیکس میں طبی امدادی مراکز کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 20, 2022, 5:25 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس علی محمد ماگرے نے سرینگر ہائی کورٹ کمپلیکس میں ڈسپنسری کم میڈیکل ایڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔Medical Aid Centre in High Court Srinagar ان کے ہمراہ جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اقبال وانی، جسٹس موکشا کھجوریہ،جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سکھری شامل تھیں۔

اس نئے میڈیکل ایڈ سنٹر میں جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے ججز، وکلاء، ملازمین اور مدعیان کو میڈیکل سہولیات اور ہنگامی طبی خدمات جیسے ای سی جی، بلڈ شوگر ٹیسٹ، کووڈ ٹیسٹنگ، ویکسینیشن دستیاب ہونگے۔اس ڈسپنسری کم میڈیکل ایڈ سنٹر میں ایک فارمیسی یعنی دواخانہ بھی موجود ہے جس میں مخصوص ادویات مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ویکسینیشن ڈرائیوز، سمیت دیگر طبی اشیاء دستیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں:Justice Magray New CJ of HC JK & L جسٹس ماگرے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

کورٹ میں میڈیکل ایڈ سنٹر وکلاء کا ایک طویل عرصے سے زیر التواء مطالبہ رہا ہے۔ اس ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح کو ہائی کورٹ کے ججز، رجسٹری آفیسرز، ایڈووکیٹ، عملہ اور عام لوگوں نے بہت سراہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details