سرینگر:ڈلگیٹ، سرینگر میں قائم چَسٹ ڈیزیز (سی ڈی) ہسپتال کو عارضی طور جی بی پنتھ سونہ وار منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت و طبی تعلیم نے سی ڈی ہسپتال کی جی پی پنتھ میں عارضی منتقلی کے احکامات صادر کئے ہیں، جبکہ پرنسپل جی ایم سی سرینگر کو چند دنوں کے اندر ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ Chest Disease Hospital shifted to GB Pant Sonwar
سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے مطابق پرانی عمارت خستہ ہو چکی ہے اور جدید عمارت کی تعمیر کا کام اگرچہ تین برس پہلے جے کے پی سی سی کو سونپ دیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تعمیری کام شروع نہیں ہو سکا۔ ایسے میں عارضی منتقلی کے بعد ہی کام شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔