سرینگر (جموں و کشمیر):امسال 23 جنوری کو ڈاکٹروں کی طرف سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی شکایات کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں نئے میڈیکل کالجوں کے ڈائریکٹر کارڈنیشن ڈاکٹر یشپال شرما کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کی نوڈل افسر صنم منصور کو ممبر سیکریٹری، ڈاکٹر مصباح صمد میڈیکل افسر کو رکن مقرر کیا گیا ہے۔ نامز کمیٹی کے ارکان کی تبدیلی کے حوالہ سے محکمہ صحت و طبی تعلیم نے اس ضمن میں باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
اس کے علاوہ کمیٹی کے چیئرمین کسی مخصوص شعبے کے ماہر کو بھی کمیٹی میں بطور رکن شامل کر سکتا ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر قواعد و ضوابط ایسے ہی رہیں گے جو کہ رواں برس 23 جنوری قائم کی گئی کمیٹی کے لیے مقرر کئے گئے ہیں۔ صرف نامزد کمیٹی کے ارکان میں ہی تبدیلی لائی گئی ہے۔