حکومت نے یہ فیصلہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے محکمۂ تعلیم کے ساتھ رابطہ میں کرنے کے پس منظر میں لیا ہے۔ اس ضمن میں محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے یکم مئی سے شہر سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کو منظوری دی ہے۔ بیان میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایک مکتوب محکمہ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر سرینگر میں بعد دوپہر کے اسکولی اوقات کار دفتری اوقات سے ایک متصادم ہے جس کے نتیجے میں سرینگر شہر کے اہم سڑکوں پر بھیڑ اور ٹریفک جام رہتا ہے۔
Change in School Working Hours: شہر سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی - جموں و کشمیر کی خبر
انتظامیہ نے سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت یکم مئی سے سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔ Change in School Working Hours
شہر سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی
یہ بھی پڑھیں:
مکتوب میں ایڈیشنل جنرل آف پولیس ٹریفک نے زور دیا تھا کہ ٹریفک جام کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر کے 2 بجے رکھیں۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے نام اس مکتوب کے بعد حکومت نے شہر سرینگر میں اسکولی اوقات صبح ساڑھے 8 بجے بعد دوپہر 2 بجے تک رکھنے کو منطوری دی اور اس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔