جموں و کشمیر لیفٹینینٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں نئے صنعتی کارخانے قائم کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کی غرض سے متعدد ضوابط کو منسوخ کر کے تین کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
محکمہ صنعت و حرفت کے ایک حکمنامے کے مطابق نئے کارخانے قائم کرنے کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں، یہ کمیٹیاں معینہ مدت کے اندر این او سی جاری کر کے صنعتی کارخانے قائم کرنے کو منظوری دیں گی۔
نئی انڈسٹریل پالیسی کے مطابق جو کوئی شخص جموں و کشمیر میں صنعتی یونٹ قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہو اسے اب کسی رجسٹریشن یا این او سی کی ضرورت نہیں پڑے گی، جو یونٹوں کے قیام کے لیے پہلے کرنا لازمی تھا۔
ایک کمیٹی میں انڈسٹریل اسٹیٹ لیول سنگل ونڈو کمیٹی مختلف صنعتی علاقوں میں این او سی جاری کرے گی اور اس کمیٹی میں جنرل منیجر ڈی آئی سی، منیجر اسٹیٹس اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے افسران شامل ہوں گے۔