نئی دہلی: فروغِ صنعت اور ہنر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر پیر سے مرکزکے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وہاں چندر شیکھر مرکز کے زیرانتظام علاقے کے افسران، اسکل ڈیولپمنٹ اداروں کے طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ Union Minister Rajeev Chandrasekhar J&K Visit
اتوار کو ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، راجیو چندر شیکھر رامبن میں تیجسوینی، اجوالا، آپ کی زمین - آپکی نگران جیسی مختلف اسکیمز کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ وہاں منعقدہ پروگرام میں کچھ مستفیدین کو ان اسکیموں کے تحت مختلف اشیاء کی تقسیم کریں گے۔ وزیر کی جانب سے وہاں بہت سے دویانگ جنوں موٹرائزڈ تھری وہیلر رکشہ، اسکوٹی تقسیم کی جائیں گی۔ وہ چندیر کورٹ میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کالج کے طلباء اور عملے سے بات چیت کریں گے۔