سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز ایک غیر ریاستی سیاح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔
ای ٹی وی بھارت کو اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ "آج دوپہر کو جھیل ڈل کے نزدیک واقع مغل گارڈن چشم شاہی میں تفریحی کے دوران ایک سیاح چھاتی میں درد کی شکایت کی بعد بے ہوش ہوگئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "سیاح کو علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال لے لیا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس حوالے سے معاملہ درج کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی۔ وہیں تمام قانونی اور طبی لوازمات پورے کتنے کے بعد لاش کو لاحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Chandigarh resident Dies in Srinagar سرینگر میں دل کا دورے پڑنے سے سیاح ہلاک - چندی گڑھ کا سیاھ دل کی بیماری سے ہلاک
سرینگر میں ہفتہ کے روز ایک غیر ریاستی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔ متوفی کی شناخت چندی گڑھ 66 سالہ گرچرن سنگھ کے بطور ہوئی۔
Published : Sep 30, 2023, 9:45 PM IST
مزید پڑھیں:
- خوبصورت سینڈ آرٹ کے ذریعہ انڈیا فاسٹ ہارٹ فاسٹ کا پیغام
- امراض قلب کے بروقت علاج سے 85 فیصد اموات کو روکا جا سکتا ہے، ڈاکٹر اے جی آہنگر
پولیس نے فوت ہوئے غیر مقامی ٹورسٹ کی شناخت ریاست پنجاب کی چندی گڑھ علاقے کے رہنے والے گرچرن سنگھ کو طور پر کی ہے۔ وہ 66 برس کے تھے۔قابل ذکر ہے کہ دنیا میں 29 ستمبر کو عالمی یوم قلب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن دل کی بیماریوں کے بچاؤ اور ان کے اثرات کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کی غرض سے منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے سمیناروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں دل سے متعلق امراض سے بچاؤ کی تدابیر و علاج جیسے موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔