اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کی نئی باڈی تشکیل

جموں وکشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کی نئی تشکیل شدہ باڈی میں طارق گانی کو دوسری مرتبہ اتفاق رائے سے صدر اور مشتاق چایا سرپرست اعلی مقرر کیا گیا ہے۔ Chamber of Commerce and Industries Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 12:22 PM IST

Updated : Nov 10, 2023, 5:18 PM IST

Commerce and Industries Kashmir

سرینگر: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر(سی سی آئی کے) کا سالانہ اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ڈی سی چئیر پرسن صفینہ بیگ اور سیکرٹری ٹورازم عابد رشید شاہ نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ معروف تاجر لیڈران، ہوٹلیئر اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کے 16 ویں سالانہ اجلاس میں نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں صدر، سربراہ، سنئیر نائب صدر، جونئیر نائب صدر، جنرل سکریٹری، ٹریجرر اور چیف کوآرڈینیٹر وغیرہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے اتفاق رائے سے طارق رشید گانی کو دو سال کے لیے چیمبر کا صدر اور کشمیر کے معروف ہوٹلیئر مشتاق چایا کو سی سی آئی کے کا سرپرست اعلی منتخب کیا گیا۔ جبکہ ایم ایم حسین کو نائب صدر اور عدنان شاہ کو چیمبر کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر عہدوں کے لیے نئے چہروں کو سامنے لایا گیا۔

اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منتخب صدر طارق رشید گانی نے کہا کہ موجودہ وقت میں کاروباری برادری کے لیے کام کرنا کافی چلینجنگ ہے۔ اگرچہ سیاحتی شعبہ اپنی پٹری پر لوٹ چکا ہے تاہم دیگر شعبہ جات سے وابستہ لوگوں کو ابھی بھی مسائل کا سامنا ہے۔ جس کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں کوشش رہے گی کہ کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے اور جو دیرینہ مسائل ابھی تک حل نہیں ہو پائے انہیں حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی پریس کانفرنس

سالانہ اجلاس میں کشمیر ہنڈی کرافٹ، ہوٹل انڈسٹری، شعبہ سیاحت و ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے بھی اپنی کاروباری سرگرمیوں، معاملات و مسائل پر سیر حاصل بحث کی اور درپیش مشکلات کے حل کی خاطر کے لیے اپنا اپنا نقط نظر پیش کیا۔ نومنتخب نائب صدر ایم ایم حسین اور سیکرٹری جنرل عدنان شاہ نے بھی تندہی اور ایماندای سے کام کرنے کا اپنا عزم دہرایا۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اس سالانہ اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ جن میں شعبہ صحافت میں بہترین ریورٹنگ کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ اجلاس کے آخر پر سی سی آئی کے نے اپنی سالانہ میگزین کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔

Last Updated : Nov 10, 2023, 5:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details