وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق طلباء نے دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی سویں برسی پر اس اعلیٰ تعلیمی ادارے کی یاد میں اور اپنا خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اتوار کو ایک اعلی تقریب منعقد کی۔
یہ تقریب یونیورسٹی آف کشمیر میں منعقد کی گئی، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ ہوئے شاگردوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد بھی انہی سابق طلباء نے کیا تھا۔
تقریب کے دوران کئی سابق طلباء نے خطاب کیا اور اس ادارے کی افتتاح سے آج تک کا سفر بیان کیا۔ سابق طلباء نے اس دوران جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دورانیہ کی یاد تازہ کی اور ان کی زندگی میں اس تعلیم ادارے سے آئی بہتر تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے اس ادارے کی بھرپور خراج تحسین پیش کی۔