اردو

urdu

By

Published : Aug 3, 2019, 6:57 PM IST

ETV Bharat / state

'کشمیر میں خوف اور خدشات کا ماحول'

کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ نے وہ 70 برسوں سے عوامی زندگی میں رہے ہیں لیکن ایسے قدم پہلے کبھی نہیں اٹھائے گئے۔ امرناتھ یاترا روک دی گئی ہے اور سیاحوں کو کشمیر سے واپس جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ ریاست میں پہلے ہی سے بڑی تعداد میں حفاظتی اہلکار تعینات ہونے کے باوجود مزید 30 ہزار سیکورٹی اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ اس سے خوف اور خدشات کا ماحول پیدا ہوگیا ہے

کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ

ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے امر ناتھ یاترا کی درشن پر آتے ہیں، اسی پر آج پابندی عائد کی گئی جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرات داخلہ کی جانب سے یاتریوں کو واپس لوٹنے کے حوالے سے جاری کی گئی ایڈوائزری کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو رہی ہے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ

کرن سنگھ نے کہا کہ اگر اسلح بارود بر آمد کرنے کے ایک دو واقعات پیش آئے لیکن اس طرح کے سخت اقدامات نہیں اٹھائے جا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو واپس لوٹنے کے لیے کہا گیا ہے اور چھڑی مبارک کو امرناتھ گھپا کی طرف روانہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ایسے میں کئی سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔

کرن سنگھ نے کہا کہ کشمیر سیاحوں کے لیے جنت ہے اور سیاحتی شعبہ کشمیر کی معشیت کی ریڈ کی ہڑی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملکی اور غیر ملکی سیاح کشمیر آ کر یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکے۔ لیکن اب ہم ہی سیاحوں کو کشمیر سے واپس لوٹنے کو کہتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کشمیر سے متعلق اٹھائے گئے سخت اقدامات کے وجوہات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کرن سنگھ نے موجودہ صرتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 70 سالوں میں ایسے حالات نہیں دیکھے جو آج بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا موجودہ وقت میں اس طرح کا ماحول پیدا کیا گیا ہے جس نے پورے کشمیر کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ ہر کوئی تشویش میں مبتلا ہے۔ کرن سنگھ نے کہا کہ 88 سالوں سے جموں و کشمیر کے حالات کے بارے میں واقفیت ہے لیکن پہلی بار اس طرح کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details