سرینگر:مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی سے متاثرہ کنبوں اور مسلم و غیر مسلم مہاجروں کے بچوں کے لبے سینٹرل پول میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی چار سیٹیں مخصوص رکھی ہیں۔Centre reserves MBBS, BDS seats for J&k
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود (محکمہ صحت و خاندانی بہبود) نئی دہلی کی طرف سے الاٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد جموں وکشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرانس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) نے نیٹ یوجی 2022 کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ان چار سیٹوں میں سے جن کالجوں ایک ایک سیٹ الاٹ کی گئی ہے ان میں نالندہ میڈیکل کالج پٹنہ بہار، گورنمنٹ میڈیکل کالج چندی گڑھ، لیڈی ہارڈنگ میڈکل کالج نئی دلی اور ایس ایم ایس میڈیکل کالج جے پور شامل ہیں۔
پی او پی ای ای کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹوں کی نامزدگی کے لئے جو امید وار اہل ہیں ان میں وہ بچے جن کے والد یا گھر کا کوئی فرد ملی ٹنسی کارروائیوں میں جان بحق ہوا ہو یا ان بے گناہ افراد کے بچے جو فائرنگ کے تبادلے یا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں جان بحق ہوئے ہوں۔