اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء کا ماس پروموشن کا مطالبہ

لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی ادارے بند رہنے کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی ہے، جبکہ 4G انٹرنیٹ پر پابندی سے وہ آن لائن کلاسز بھی نہیں لے سکے۔

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء کا ماس پروموشن کا مطالبہ
سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء کا ماس پروموشن کا مطالبہ

By

Published : Jun 11, 2020, 1:49 PM IST

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء نے یونیورسٹی حکام سے گزارش کی ہے کہ وہ انکی ماس پروموشن کے متعلق فیصلہ لے تاکہ طلباء ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ ہو، اور ساتھ ہی انکا وقت بھی ضائع نہ ہو۔

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ترجمان نادیہ رشید کا کہنا ہے کہ ’’طلباء نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں لیکن وہ طلباء سے امتحانات لینے کے حق میں ہیں۔‘‘

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء کا ماس پروموشن کا مطالبہ

نادیہ نے کہا کہ ’’طلباء کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی امتحانات لینے کے بجائے انہیں ماس پریموشن کے ذریعے ہی کامیاب قرار دے تاکہ انکا وقت ضائع نہ ہو۔‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ4G کی معطلی کے سبب طلباء آن لائن کلاسز سے بالکل بھی استفادہ حاصل نہ کر سکے اور کووڈ19وبا سے قبل بھی کشمیر کے حالات ناگفتہ بہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details