سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر - نوائے صبح - میں ایک تقریب کے حاشیے پر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ (Divide and Rule) کی پالیسی مرکزی سرکار کا ایک آزمودہ ہتھکنڈہ ہے تاہم لوگوں کو متحد رہ کر انہیں شکست دینی چاہیے۔
سرکاری ملازمین پر عسکریت پسندی کے الزامات عائد کرکے ان کو سرکاری نوکری سے برطرف کرنے کے سوال پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار نے دعوٰ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کو جموں و کشمیر میں پچاس ہزار نوکریاں فراہم کرے گی، لیکن اس کے بجائے وہ ملازمین کو برخواست کررہے ہیں جس سے عسکریت پسندی میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا۔ ‘‘