پانپور میں جمعرات کو ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔
پانپور حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل - سرینگر جموں قومی شاہراہ پر
سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف ظاہر ہے کہ کس طرح سے ایک ڈمپر ٹیپر گاڑی نے ایک کار کو ٹکر مار دی اور اس کا آدھا حصہ کچل ڈالا۔
قصبہ پانپور کے گالندر علاقے میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات بعد دوپہر ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
جمعرات کی شام اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی اور شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے ایک ڈمپر ٹیپر گاڑی نے ایک سوئفٹ کار کو ٹکر مار دی اور اس کا آدھا حصہ کچل ڈالا۔
حادثے میں میں کار میں سوار چار افراد میں سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوئی جبکہ مزید دو افراد کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منقل کیا گیا ہے۔ جن میں سے بعد میں ایک اور شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دیگر زخمی افراد کا اسپتال میں علاج و معالجہ ہو رہا ہے۔