کشمیر کرائم برانچ نے پیر کے روز ڈیلی ویجرز یونین جموں و کشمیر کے ایک خود ساختہ صدر کے خلاف چارج شیٹ دائر کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محکمہ دہی ترقی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر عمر عبداللہ کے نام کا فرضی لیٹر پیڈ استعمال کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کورٹ آف فارسٹ مجسٹریٹ سرینگر میں اننت ناگ کے انزوالا سے تعلق رکھنے والا ملزم غلام محمد وانی کے خلاف دفعہ 420،468،471 آر پی سی کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 32/2014) کے تحت چارج شیٹ پیش کیا گیا۔