اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBK Arrests SLTC expert of JK Housing Board خود کو تکنیکی ماہر کہنے والے کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا - اہم خبر کرائم برانچ کشمیر

کرائم برانچ کشمیر نے بدھ کے روز ایک شخص کو جے کے ہاؤسنگ بورڈ سے فارغ ہونے کے بعد بھی خود کو بورڈ کے تکنیکی ماہر کے طور پر پیش کرنے پر گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت لال بازار سرینگر کے حکیم مزمل کے طور پر ہوئی ہے۔ CBK Arrests SLTC expert of JK Housing Board

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 24, 2022, 6:34 PM IST

کرائم برانچ کشمیر کی ونگ نے بدھ کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو کہ جموں وکشمیر ہاؤسنگ بورڈ کے تیکنیکی ماہر کے طور خود کو پیش کر رہا تھا ۔حالانکہ مذکورہ شخص کو ہاؤس بورڈ نے فارغ کیا تھا اور متعلقہ محکمے سے اب اس شخص کی کوئی بھی وابستگی نہیں تھی۔ CBK Arrests SLTC expert of JK Housing Board


کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا یے کہ لال بازار سرینگر کے رہنے والے حکیم مزمل نامی شخص کو ایف آئی آر زیر نمبر 67/2022 انڈر 420، 467 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت کرائم برانچ کشمیر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا یے۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ جموں و کشمیر ہاؤسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ حکیم مزمل ریاستی سطح کے تکنیکی ماہر کے طور جموں وکشمیر ہاؤسنگ بورڈ سے فارغ کرنے کے باوجود بھی خود کو ایس ایل ٹی سی (SLTC) ماہر کے طور پیش کر کے سرکاری مہر کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:



ایسے میں کرائم برانچ کشمیر کی ونگ نے اس معاملے کی تناظر میں تحقیقات شروع کی جس میں ابتدائی تفتیش کے دوران ہی لگائے گئے الزامات کو درست پائے گئے۔ معاملے کی نسبت تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details