سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں وکشمیر بینک کے صدر دفتر، سرینگر پر چھاپہ مارکر سات برسوں کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں تحقیقات کی۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے سینیئر افسران بشمول ایس پی، چار ڈی ایس پیز اور سات انسپکٹرز نے گزشتہ تین روز سے جموں و کشمیر بینک کے سرینگر کے کارپوریٹ دفتر پر لگاتار چھاپے مارے۔