سرینگر: جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن نے 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Sub Inspector Recruitment Scam CBI Books 33 in JKسی بی آئی کی جانب سے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی کے مطابق جن ملوثین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں بی ایس ایف کے سابق میڈیکل افسر، سروس سلیکشن بوڈ کے سابق ممبر، انڈر سیکریٹری، کلیرک، سابق سی آر پی ایف اہلکار، پولیس آر ایس آئی، اکھنور میں کوچنگ سینٹر کے مالک سمیت دیگر کئی افراد شامل ہیں۔
سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں تحقیقات کے دوران سی بی آئی کی جانب سے جموں، سرینگر اور بنگلور میں تیس مقامات پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی کارروائیاں کی گئیں۔ SI Scam CBI books ex SSB member سی بی آئی کی جانب سے ایک درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاگیا ہے اور انہیں سی بی آئی دفتر آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی بی آئی نے تلاشی کارروائیوں کے دوران ڈیجٹل آلات سمیت دستاویز اپنی تحویل میں لینے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لائبریری، جہاں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد کوچنگ کے لئے جاتی تھی اور لسٹ میں ان کا نام درج ہے، پربھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر، جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار اور ریٹائرڈ سی آر پی ایف اہلکار کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا۔ CBI books ex SSB member among 33 in Sub Inspector Recruitment Scam
مزید پڑھیں:LG Cancels Sub Inspector Recruitments: سب انسپکٹر بھرتیاں منسوخ، سی بی آئی کو تحقیقات کی ہدایت