علحیدگی پسند رہنما محمد یاسین مَلِک کو ٹیرر فنڈنگ معاملے میں خصوصی این آئی اے کی ایک عدالت کی جانب سے عمر قائد کی سزا سنائے جانے کے بعد 'سکھ فار جسٹس' کی جانب سے سالانہ امرناتھ یاترا میں خلل ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئی سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ویڈیو جاری کیا گیا تھے۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔ Case registered against Sikh for Justice
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ قابل اعتماد طریقے سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ افراد یا گروہ جن میں 'سکھ فار جسٹس' شامل ہیں، امرناتھ یاترا سے قبل ملک مخالف پیغامات پھیلا رہے ہیں اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ گروہ/افراد علیحدگی پسندانہ پیغامات/نظریہ پھیلا رہے ہیں، وہاں بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سوالیہ نشان لگا کر اور اس میں خلل ڈال رہے ہیں، اس کے علاوہ ایسی سرگرمیوں سے جموں و کشمیر میں امن و امان کی خرابی کا خدشہ ہے۔"