اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident in Kargil کرگل میں گاڑی دریا میں جاگری، ایک کی لاش باز یاب، چار کی تلاش جاری - کرگل کے علاقے کاکسار کے قریب حادثہ

کرگل ضلع کے کاکسار علاقے کے قریب ایک گاڑی دریا میں جا گری۔ اس حادثے میں ایک لاش برآماد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لیے دوسرے دن بھی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔ accident near Kaksar area of Kargil

کرگل میں گاڑی دریا میں جاگری، ایک کی لاش باز یاب، چار کی تلاش جاری
کرگل میں گاڑی دریا میں جاگری، ایک کی لاش باز یاب، چار کی تلاش جاری

By

Published : Jul 23, 2023, 5:13 PM IST

سرینگر:یونین ٹریٹری لداخ کے کاکسر کرگل علاقے میں ایک گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور ایک شخص کی لاش برآمد کی تاہم باقی چار کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر دیر شام کرگل کے کاکسار علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبر JK16B-2015 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور فوج نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ایک شخص کی لاش باز یاب کی گئی تاہم باقی چار کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز بھی این ڈی آر ایف،فوج اور پولیس کی جانب سے مزید چار افراد کی لاشوں کو باز یاب کرنے کی خاطر تلاشی آپریشن جاری رہا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرگل کے کاکسار علاقے میں ایک آلٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک کر دریا میں جاگری تھی۔ اس حادثہ کے نتیجے میں خاتون ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جبکہ کمسن بچہ لاپتہ ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details