اردو

urdu

ETV Bharat / state

Assembly Elections In JK جموں و کشمیر میں انتخابات کےلیے ابھی وقت درکار ہے، مظفر بیگ - جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے کوئی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی ہے جبکہ میرا ماننا ہے کہ انتخابات میں ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ Assembly Elections Prediction In JK

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 24, 2022, 8:46 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال قدر بہتر ہے اور اتنی بھی ناساز نہیں ہے جتنا کچھ لوگ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کشمیر میں اس سے بھی بہتر حالت ہو۔Security Situation In Kashmir

انہوں نےکہا کہ پچھلے تین برسوں میں کشمیر میں کافی سیٹیبلٹی آئی ہے. کشمیر میں اب چند گنے چنے ایسے واقعے پیش آئے ہوئے جس میں کشمیری پنڈتوں اور غیر مقامی مزدورں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے۔Target Killing in Kashmir

Former Deputy Chief Minister Muzafar Beigh Buyte on Present Situation

مظفر حسین بیگ نے کہا کہ کشمیر میں حکام نے قصبوں اور شہروں کو نظر آنداز کیا گیا ہیں کیونکہ انتخابات گاؤں لیول(پینجائتی، بلاک اور ڈسٹرکٹ لیول) پر ہوئے نہ کہ شہروں کے لیول پر ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پنچائت ، بلاک اور ڈسٹرکٹ لیول پر کام بہت اچھا ہورہا ہے، لیکن اس کے برعکس شہروں میں ابھی تک 30 فیصد ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر میں تبھی شہروں میں ترقی ہوگی جب یہاں اسمبلی کے انتخابات ہونگے جن کے پاس اس کے اختیار ہونگے۔Development in JK

نائب سابق وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے میں پیشن گوئی نہیں کرسکتا ہوں اور میرا ماننا ہے کہ انتخابات میں ابھی وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کی جو اسمبلی بنے گی مجھے لگتا ہے اس میں وہی اختیار ہونگے جو ڈی ڈی سی اور پینچائیتوں کو ہونگے جس کے لیے ان کو قانون بنانے کی ضرورت ہے جس میں وقت لگے گا۔Assembly Elections Prediction In JK

مظفر حسین بیگ نے کہا کہ پاکستان کی حالات ابھی بہت بری ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ایک ایماندار وزیر اعظم ہیں جس کو عوام نے چنا اور پھر اسے ایک تقریب میں گولیاں چلا کر زخمی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنا امن و امان پاکستان میں قائم ہوگا اور بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہونگے اتنے ہی یہاں کی عوام کی حالت بہتر ہونگیMuzzafar Beigh On Situation of pakistan

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نھارت کو بندوق کے سہارے نہین بلکہ آپس میں مل کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک پڑوسی ہونے کے ناتے ہمیں اس وقت پاکستان کی بہتر صورتحال ہونے کے لیے دعاء کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari onJK Bureaucracy بیروکریسی ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں حائل کر رہی ہے، الطاف بخاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details