سرینگر:مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و ہاوسنگ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے کشمیر معاملے کو بین الاقوامی فورم پر لے جاکر اور جموں کشمیر کے الحاق میں تاخیر کرکے تاریخی غلطی کی تھی، جس کا پڑوسی ملک (پاکستان) نے غلط فائدہ اٹھاکر یہاں عسکریت پسندی کو پھیلایا۔Hardeep Singh Puri On Plebiscite in Kashmir
موصوف وزیر نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو ان کے ساتھی مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نہرو کے متعلق مضمون لکھا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے۔Hardeep Singh supports Rijiju Pt Nehru Statement
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti On JK Accession اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا، محبوبہ مفتی
ہردیپ سنگھ نے کہا کہ جواہر لال نہرو کی تاریخی غلطی کے سبب ہی کشمیر میں صورتحال بگڑ گئی جس کا پاکستان نے بھی غلط مفاد اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ آج پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کرن رجیجو کے خیالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو جموں کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا۔mebooba mufti on jk accession