مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں 256 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 227 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس وبا سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے اور ان کا تعلق جموں سے ہے۔ حکام کے مطابق نئے پائے گئے کیسز میں سے 106 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 150 کشمیر سے ہیں۔
گلمرگ میں نئے سال کے موقع پر سیاحوں کا ہجوم
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سرینگر میں اکیاسی کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 14، کپواڑہ میں 6، پلوامہ میں 26، اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں گیارہ، کولگام میں2، شوپیاں میں 9، جموں میں 72، ادھمپور میں 7، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 3، کشتواڑ میں ایک، سانبہ مین 14، پونچھ میں ایک ریاسی میں چار مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 248 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب افراد میں 116 جموں خطے سے اور 132 وادی کشمیر سے ہیں۔