جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس وادی میں ہے روزگار نوجوانوں کو کھیل کود میں مصروف رکھنے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہیں، جس سے یہ نوجوان امن و امان میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے پولیس کی جانب سے 'پیڈل فار پیس' سائکل ریس کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس 70 ہزار نوجوانوں نے مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا اور یہ تمام سرگرمیاں پولیس نے منعقد کی تھیں۔ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر نوجوان جموں و کشمیر کے امن و امان میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے اس سائکل ریس میں بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔