اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ٹک ٹاک پر پابندی سے چینی فوج وادی گلوان چھوڑ دے گی': التجا مفتی - جموں و کشمیر

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ کیا گھر میں گھس کے مارا'۔

by banning tiktok, china will leave Galwan valley: iltija mufti's jibe on centre
'ٹک ٹاک پر پابندی سے چینی فوج وادی گلوان چھوڑے گی': التجا مفتی

By

Published : Jun 30, 2020, 1:30 PM IST

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔

بتادیں کہ مرکزی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے۔

موصوفہ نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ کیا گھر میں گھس کے مارا'۔

ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کے لئے کافی وقت میسر ہوجاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details