اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاجر ایسوسی ایشن دوبارہ لاک ڈاون کے حق میں - ابھی تک کوئی بات نہیں کی گئی

کشمیر میں آئے روز کووڈ - 19 مثبت کیسز اور اس مہلک وائرس سے اموات کی بڑھتی تعداد کے بیچ وادی کشمیر کی تاجر ایسوسی ایشن نے پھر سے لاک ڈاون کی حمایت کی ہے۔

تاجر اسوسی ایشن دوبارہ لاک ڈاون کے حق میں
تاجر اسوسی ایشن دوبارہ لاک ڈاون کے حق میں

By

Published : Jul 11, 2020, 4:58 PM IST

Updated : Jul 11, 2020, 8:05 PM IST

کشمیر ٹریڈرز اور مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کے صدر محمد یاسین خان نے کہا ہے کہ اگر سرکار پھر سے لاک ڈاون نافذ کرے گی تو تاجر اس کے حق میں ہیں۔

تاہم ابھی تک لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سخت کرنے کے مسئلے پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیں:

لاک ڈاؤن میں گھر گھر جا کر تعلیم دینے والا استاد

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تعداد 9501 پہنچ گئی ہے جن میں پانچ ہزار مریض روبہ صحت ہوئے ہیں- وہیں مرنے والوں کی تعداد 163 ہوئی ہے-

اس صورتحال کے مد نظر کشمیر میں طبی ماہرین کی رائے ہے کہ لاک ڈاؤن کو پھر سے سخت کیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہو سکے-

Last Updated : Jul 11, 2020, 8:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details