اردو

urdu

وادی میں تجارتی سرگرمیاں ہنوز معطل

By

Published : Aug 9, 2020, 4:17 PM IST

ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کووڈ 19 کے خطرات کے پیش نظر سرینگر ضلع میں 8 اگست تک دورباہ پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

وادی میں تجارتی سرگرمیاں ہنوز معطل
وادی میں تجارتی سرگرمیاں ہنوز معطل

سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جارہی ہے۔ جبکہ شہر سرینگر کی سڑکوں پر سومو گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بہت عرصے کے بعد منی بسوں کی بھی نقل و حمل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم تجارتی مرکز لال چوک سمیت پرانی شہر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

وادی میں تجارتی سرگرمیاں ہنوز معطل
اگرچہ لوگوں کے چلنے پھرنے میں کوئی پابندی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ لیکن گھنٹہ گھر اور اس کے ارد گرد کی سڑکوں پر بندشیں برابر جاری ہیں اور کسی بھی نجی یا مسافر گاڑی کو اس جانب چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔وادی کے شہر ودیہات میں بھی تمام بڑے بازار ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔عید الاضحیٰ کے بعد لاک ڈاؤں کے اس مرحلے میں پائین شہر اور سیول لائنز علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ تاہم گزشتہ کل سے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سڑک کے کنارے ریڈی والوں کو سبزی، پھیل اور دیگر اشیاء فروخت کرتے دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد اشرف میر کووڈ 19 سے جنگ ہار گئے
واضح رہے ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کووڈ 19 کے خطرات کے پیش نظر سرینگر ضلع میں 8 اگست تک دورباہ پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ادھر جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 463 کے نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 24 ہزار 3 سو 90 جاپہنچی ہے۔ جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 470 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details