اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت میں مذہبی سیاست دیرپا نہیں ہوسکتی ہے: دانش علی

بہوجن سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان دانش علی نے کہا کہ بھارت میں مذہبی سیاست زیادہ دنوں تک نہیں کی جاسکتی ہے اور اس طرح کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بھارت کی عوام صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لے کر مذہبی سیاست کو ختم کر دینگے۔

bsp leader danish ali
بہوجن سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان دانش علی

By

Published : Apr 1, 2021, 9:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں زیوارت کے ایک آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بہوجن سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان دانش علی نے شرکت کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی سیاست دیرپا نہیں ہوسکتی ہے اور اس طرح کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بھارت کے عوام صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لے کر مذہبی سیاست کو ختم کر دینگے۔

بھارت میں مذہبی سیاست دیرپا نہیں ہوسکتی ہے: دانش علی

انھوں نے کہا کہ بطور رکن پارلیمان میری ذمہ داری ہے کہ میں بھارت کی عوام کی نمائندگی کروں اور جہاں بھی کسی قسم کی زیادتی ہو رہی ہو اس کے خلاف آواز بلند کروں اور ایسا میں کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "لنچنگ کے معاملات پر بھی ہم نے لوک سبھا میں آواز بلند کی اور عدالت عظمیٰ نے بھی اس حوالے سے اپنا فرمان جاری کیا ہے۔ انھوں نے دہلی حکومت کے اختیارات میں کمی کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بات کی تھی اور صاف الفاظ میں اس کی مذمت بھی کی تھی۔

مغربی بنگال میں ہو رہے اسمبلی انتخابات پر کہا کہ ہماری جماعت بھوجن سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت کے ساتھ ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی، بنگال میں ممتا بنرجی پر ظلم ہوا ہے جس کا جواب وہاں کی عوام ضرور دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details