سرینگر (جموں و کشمیر) :بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔‘‘ وادی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ گپھا کی سالانہ یاترا رواں برس یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ بی آر او کے دائرہ کار میں برف ہٹانا، ٹریک کی کشادگی، فٹ برجوں کی بحالی، ٹوٹی ہوئی دیواروں کی تعمیر نو وغیرہ شامل ہے۔ حکام کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بال تل سے مقدس گھپا تک کے ٹریک کی دیکھ بھال اس سے قبل محکمہ تعمیرات عامہ، جموں و کشمیر نے کی تھی اور چندن واڑی سے گھپا تک کی دیکھ بھال پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انجام دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ دونوں ٹریک پچھلے سال ماہ ستمبر میں دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے لیے بی آر او کے حوالے کیے گئے تھے۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر او، شری امر ناتھ یاترا ٹریک کی مرمت کا کام 15 جون سے پہلے مکمل کرے گا۔
Amarnath Yatra Track Repair Work: یاترا ٹریک پر مرمتی کام پندرہ جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا، بی آر او
امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامیہ، حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ BRO on Amarnath Yatra Track Repair Work
یاترا ٹریک پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا، بی آر او
قابل ذکر ہے کہ رواں برس بھی امرناتھ یاترا حسب سابق جنوبی کشمیر کے پہلگام اور وسطی کشمیر کے بال تل، سونہ مرگ راستوں سے انجام دی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی غرض سے انتظامات میں جٹی ہوئی ہے وہیں دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی یاترا کے پُر امن انعقاد کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یو این آئی