ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) نے Doctors Association Kashmirکہا ہے کہ بوسٹر ڈوز ویکسین کا ٹیکہ لگانے والوں کو کووِڈ - 19کے خلاف بہتر تحفظ DAK on Covid Booster Vaccineفراہم کرے گا۔
ڈاک کا کہنا ہے کہ ’’جو دو ڈوز پہلے لئے جا چکے ہیں بوسٹر ڈوز ان سے مختلف ہونا چاہئے۔ بھارت بھر میں کووڈ مخالف ٹیکہ کاری کے بیچ 10جنوری سے بوسٹر ڈوز یعنی ویکسین کی تیسری خوراک DAK on Covid Booster Vaccineدیئے جانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔‘‘
اس حوالے سے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا: ’’مشاہدے میں آیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کووڈ کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر پہلے Astra zenecaجس کوبھارت میںCovishieldکہا جاتا ہے، کے پہلے دو ڈوز لگائے جائیں گے تو تیسرا ڈوز جس کو بوسٹر ڈوز کہا جاتا ہے کیلئے NOvavaxلگایا جائے، جو ایمونٹی کو کئی گنا زیادہ بڑھاتا ہے۔‘‘