اردو

urdu

ETV Bharat / state

خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد بازیاب - میت کو آخری رسومات

سرینگر کے سیمنٹ پُل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے کپوارہ کے نوجوان کی لاش چار روز بعد بازیاب کی گئی۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد بازیاب
خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد بازیاب

By

Published : Jun 29, 2021, 6:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے 17سالہ نوجوان کی لاش منگل کو چار روز بعد سرینگر میں دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔

ثاقب احمد آہنگر نامی 17سالہ نوجوان نے جمعہ کی شام سرینگر کے سیمنٹ پل سے جہلم میں کود کر خودکشی انجام دی تھی، انہوں نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی بنائی تھی۔

مزید پڑھیں:بڈگام میں خاتون ہیلتھ ورکر نے خودکشی کی

پولیس ذرائع کے مطابق گیارہویں جماعت کے طالب علم ثاقب احمد آہنگر سرینگر کے کاوڈارہ علاقے میں اپنے رشتہ دار کے ساتھ کرائے پر مقیم تھے۔

منگل کو پولیس کی ایک ٹیم نے انکی لاش چار روز بعد دریائے جہلم سے بازیاب کر لی۔ حکام کے مطابق قانونی وطبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details