جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کے زڈیبل علاقے میں ہفتے کے روز مسجد سے 52 سالہ بزرگ شہری کی لاش پائی گئی۔
سرینگر میں مسجد سے لاش برآمد - کشمیر میں لاپتہ افراد
دارالحکومت سرینگر کے زڈیبل علاقے میں ایک مقامی مسجد سے 52 سالہ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
سرینگر میں مسجد سے لاش برآمد
رپورٹس کے مطابق یہ شخص گزشتہ شب تین بجے سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے بزرگ شہری کی شناخت سرینگر کے زونیمر علاقے کے رہنے والے عبدالقیوم خان کے طور پر کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو برآمد کرنے کے بعد طبی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔