اردو

urdu

ETV Bharat / state

Body of labourer retrieved from Jhelum: غرقاب مزدور کی لاش دو بعد بازیاب - نوجوان کی لاش کو ہفتہ کی صبح بازیاب

دو روز قبل سرینگر کے سونہ وار علاقے میں دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش کو ہفتہ کی صبح بازیاب کر لیا گیا۔ Drowned Labourer’s body Retrieved from River Jhelum

غرقاب مزدور کی لاش دو بعد بازیاب
غرقاب مزدور کی لاش دو بعد بازیاب

By

Published : Sep 3, 2022, 11:07 AM IST

Updated : Sep 3, 2022, 12:09 PM IST

سرینگر: ریت نکالنے کے دوران دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے ایک مزدور کی لاش ہفتے کی صبح سرینگر کے راج باغ علاقے سے دو دن بعد بازیاب کر لی گئی۔ Body of labourer retrieved from Jhelum in Srinagarایک عہدیدار نے بتایا کہ پہاڑی ضلع رام بن کے بانہال علاقے کا رہائشی 22سالہ جعفر وانی سرینگر کے سونہ وار علاقے میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔

آفیشل نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سرینگر ریور پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے مزدور کی لاش بازیاب کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا: ’’سخت کوششوں کے بعد آج صبح لاش کو دو دن کے بعد راجباغ علاقہ سے بازیاب کر لیا گیا۔‘‘Body of labourer retrieved from Jhelum After Two Days

دریں اثنا، سرینگر پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور لاش اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال روانہ کر دیا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 12:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details