سرینگر: وادی کشمیر میں محرم الحرام کی نسبت سے جہاں پروگرامز اور سیمنارز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے وہیں مختلف سیاسی، سماجی، فلاحی و مذہبی انجمنوں کی جانب سے لنگر، سبیلوں کا بھی اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔ وادی کشمیر میں شہداء کربلا کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپس کا بھی انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ Blood Donation camp in Collaboration with Skims Souraسرینگر کے زونی مر علاقے میں مقامی سیول سوسائٹی اور صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
Blood Donation Camp Zonimar, Srinagar: زونی مر، سرینگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد - صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور مقامی سیول سوسائٹی کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ
سرینگر کے مضافاتی علاقہ زونی مر میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور مقامی سیول سوسائٹی کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔Blood Donation camp in Srinagar
زونی مر میں منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مقامی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا۔ سیول سوسائٹی ممبران نے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ خون کا عطیہ پیش کرنے والے افراد کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ زونی مر سیول سوسائٹی کی جانب سے مختلف فلاحی کام انجام دیے جاتے ہیں وہیں امسال پہلی مرتبہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Zonimar Srinagar Blood Donation Campانہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ محرم الحرام کے مقدس موقع پر اس طرح کے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔