سرینگر کے مضافات کھنمو علاقے کے رہنے والے محمد شفیع لون برسوں سے چائے کی دکان چلا رہے ہیں اور اپنے بچوں اور اہلیہ کی کفالت کرتے ہیں۔
42 برس کے محمد شفیع لون کا کہنا ہے کہ 'وہ چوتھی جماعت میں زیر تعلم تھے جب وہ بینائی سے محروم ہوگئے۔ تاہم وہ قدرت کی اس آزمائش سے ہمت نہیں ہارے۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے کھنمو کے بازار میں چائے کی ایک دکان کھولی اور اپنا روزگار خود کمانے لگے۔'
ابتداء میں ان کو بینائی نہ ہونے کی وجہ سے دکان چلانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ کہتے ہیں کہ 'وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کو دکان چلانے میں مہارت حاصل ہوئی اور گزشتہ 20 برسوں سے وہ اس دکان کو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں اور دن بھر ان کی دکان پر خریداروں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔'