اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں یوم سیاہ کے بورڈ چسپاں، بعد میں ان بورڈز کو ہٹا دیا گیا - National Museum Institute of History of Art

22 اکتوبر 1947 کی مناسبت سے انتظامیہ نے سرینگر میں 'یوم سیاہ' کے بورڈ چسپاں کئے تھے تاہم نامعلوم وجوہات کی بِنا پر یہ بورڈ بعد میں ہٹا دئے گئے۔

اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ: یوم سیاہ کے بورڈ چسپا
اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ: یوم سیاہ کے بورڈ چسپا

By

Published : Oct 21, 2020, 9:02 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں اپنی نوعیت کا ایک پہلا واقعہ رونما ہوا ہے۔ یہاں 22 اکتوبر 1947 کی مناسبت سے 'یوم سیاہ' کے بورڈ چسپاں کئے گئے۔

22 اور 23 اکتوبر کو جموں و کشمیر حکومت کے تعاون سے قومی میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف آرٹ، کنزرویشن اینڈ میوزولوجی کے زیر اہتمام دو روزہ 'نیشنل سمپوزیم' منعقد ہونے والا ہے۔ تاہم اس سے قبل سری نگر کے متعدد مقامات پر 'یوم سیاہ' کے بل بورڈ لگائے گئے ہیں۔

اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ: سرینگر میں یوم سیاہ کے بورڈ چسپاں

بتایا جاتا ہے کہ نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کشمیر میں "22 اکتوبر 1947 کی یاد" پر مبنی دو روزہ سمپوزیم تاریخی واقعات پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے 22 اکتوبر 1947 میں پاکستانی قبائلی حملہ آوروں نے سرحد عبور کر کے کشمیر پر حملہ کر دیا تھا۔ جس کے بعد مہاراجہ نے بھارت سے فوجی مدد طلب کی تھی۔ 26 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ انضمام کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اور بھارتی فوجی قبائلیوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے ریاست کے دارالحکومت سری نگر پہنچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details