اردو

urdu

ETV Bharat / state

رویندر رینا کا اثر: پارٹی رہنماؤں نے خود کو قرنطین کیا

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کورونا تیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان میں تشویش ہے۔

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا
بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا

By

Published : Jul 14, 2020, 9:16 PM IST

تفصیلات کے مطابق رویندر رینہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ہی رام مادھو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹویٹس کے ذریعے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

وہیں بی جے پی کے صوبائی ترجمان الطاف ٹھا کر، ریاستی نائب صدر صدر صوفی یوسف اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں محدود رہنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'جموں و کشمیر بی جے پی صدر شری رویندر رینا کا کورونا سے متعلق رپورٹ مثبت کی خبر موصول ہونے کے بعد میں نے آج 4 بجے سے خود کو کورنٹائن کیا ہوں'۔

بشکریہ ٹویٹر

پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میرے ساتھی اور بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں خود کو کورنٹائن کیا ہوں۔ میں سرینگر میں 48 گھنٹے قبل ان کے ساتھ تھا۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 4 بار کورونا رپورٹ منفی آئی۔ پھر بھی خود کی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں'۔

بشکریہ ٹویٹر

اسی بیچ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کشمیر میڈیا کے انچارج منظور بٹ نے پارٹی کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ " پارٹی کے تمام کارکنان جو رویندر رینا کے رابطے میں آئے تھے وہ سب قرنطینہ میں بھیجے جائیں گے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم انتظامیہ کو تمام رہنماؤں اور کارکنان کی ایک فہرست بھیج رہے ہیں۔ جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت تمام کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فی الحال کے لیے تمام لیڈران اور کارکنان اپنے ہی گھروں میں محدود رہیں گے اور کسی بھی شخص سے نہیں ملیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران پارٹی کی جانب سے کوئی بھی سیاسی یا دیگر عوامی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

رواں مہینے کی 10 تاریخ کو پارٹی کے سرینگر دفتر میں وسیم باری، ان کے بھائی اور والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں کشمیر کے بیشتر اضلاع سے پارٹی کے کارکنان اور لیڈران نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر بی جے پی کے صدر روندر رینا آج کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال منتقل کر کے وہاں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details