جموں و کشمیر کے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کشمیر میں گذشتہ اسمبلی انتخابات سے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کرے گی کیونکہ وادی کے لوگ بی جے پی کی حمایت کرنے لگے ہیں۔
انہوں کہا کہ ان انتخابات میں بی جے پی گپکار الائنس سے مدمقابل ہے تاہم کانگریس پارٹی سے زیادہ بی جے پی کو ہی ووٹ حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں لوگوں کی شرکت جمہوریت کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شرکت سے جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت مزید مستحکم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت ملے گی: کویندر گپتا