بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید ظفر الاسلام نے کہاکہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے نوجوان کو مینسٹریم میں لانے کے لیے نیے تعمیری پروگرام بنا رہی ہے۔
ڈاکٹر سید ظفر الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشنی اسکیم بدعنوانی معاملے میں تمام ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی، خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
'بی جے پی وادی کے نوجوانوں کی ترقی چاہتی ہے' انہوں کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی ہوگی ۔
مزید پڑھیں:وادی کشمیر میں گہری دھند سے عام زندگی مفلوج
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے یہاں کسی بھی حکومت نے تعمیری کام نہیں کیا ہے-
غور طلب ہے کہ بی جے پی کے متعدد رہنما ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے تشہیری مہم چلا رہے ہیں اور چند مرکزی وزرا نے بھی مختلف ریلیوں سے خطاب کیا ہے-
جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں-
آٹھ مرحلوں میں منعقد ہونے والے یہ انتخابات 28 نومبر 2020کو شروع ہوئے تھے اور رواں ماہ کی 19 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ جب کہ آئندہ 22 دسمبر 200 کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔