اس دوران یوٹی وائس پریزیڈنٹ صوفی یوسف نے کہا کہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے جاوید قریشی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جاوید قریشی کو بی جے پی کی جانب سے کوئی ممبر شپ نہیں دی گئی ہے۔'
سکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوفی یوسف نے کہا کہ 'بی جے پی نے انہیں سکیورٹی نہیں فراہم نہیں کرائی ہے۔ ڈی جی پی سے اس بارے میں پوچھ لیجیے کہ سکیورٹی کن وجوہات پر انہیں فراہم کی گئی ہے'۔