سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اتوار کے روز بی جے پی کشمیر یونٹ کی طرف سے یوم آزادی کی آمد کے سلسلے میں ایک موٹر سائیکل ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں بی جے پی کارکنان نے ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوئے تھے،جبکہ ریلی کی قیادت بی جے پی قومی جنرل سیکرٹری تُرون چوگ نے کی۔یہ موٹر سائیکل ریلی بی جے پی پارٹی ہیڈ کوارٹر جواہرنگر سرینگر سے نکالی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی جنرل سیکریٹری نے محبوبہ مفتی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کیہ رہی تھی کہ جموں و کشمیر میں ترنگا اٹھنے کے لیے کوئی نہیں ہوگا لیکن آج دیکھنے جموں و کشمیر کے لوگ ترنگا اٹھا کے اس جھنڈے کی قدر کر رہے ہے۔ انہوں نے محبوبہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ "منفی سیاست" میں ہمیشہ ملوث رہی ہے۔ ترون چک نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تینوں خاندانوں( مفتی ، عبداللہ، نہرو) نے ہمیشہ ماحول کو خراب کرنے کے لیے منفی سیاست کی ہے۔